ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو انکی اپنی سرزمین پر شکست دی

06 April 2025
pakistan.long range. team.south africa.gold madels

ایک نیوز:پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

 پاکستان ٹیم نے مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی، پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی ،مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی۔

27مارچ سے30مارچ تک جاری یہ کیمپ دو نئے تعینات ہونے والے جنوبی افریقی ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین کی زیر نگرانی ہوا ،اس مقابلے کا مقصد آنے والے یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ ستمبر 2025 برطانیہ اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا ،وائس پریذیڈنٹ ٹیم میچ میں پاکستان کا سکور1200میں سے1168رہا اور گولڈ میڈل حاصل کیا ۔

چیئرمینز ٹیم کپ جو اس مقابلے کا سب سے باوقار ایونٹ مانا جاتا ہے، میں پاکستان نے 1200 میں سے 1174 سکور کر کے دوسری بار گولڈ میڈل جیتا ،ٹیم ممبران میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے۔

 جنوبی افریقہ کے ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کوچنگ کے فرائض انجام دیے، انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے مجموعی طور پر11تمغے حاصل کیے جن میں5گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز شامل ہیں ،لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے اپنی مستقل مزاجی اور مہارت کے ساتھ 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز حاصل کیے ۔

سکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل حاصل کیا ،سٹیٹ پریذیڈنٹ فرسٹ سٹیج میں عبید ابراہیم نے سلور اور لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا ،جیک مچلی میچ میں اسد وحید نے گولڈ میڈل حاصل کیا ،فری سٹیٹ بزلے میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا ،ڈالرمپل کپ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل ٹین:کمنٹری پینل کا اعلان،بڑئے نام شامل

کرنل بوڈلے میچ میں بھی لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل جیتا ،سٹیٹ پریذیڈنٹ سیکنڈ سٹیج میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا،سٹیٹ پریذیڈنٹ اوورآل ٹرافی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ اور عبید ابراہیم نے برونز میڈل حاصل کیا ،جنوبی افریقہ چیمپئن شپ ایگریگیٹ اوورآل میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔

 پاکستانی ٹیم کی بین الاقوامی پیش رفت کا آغاز 2023 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے ہوا ،ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ،اسی سال یورپین ایف ٹی آر ٹیمز چیمپئن شپ جیت کر پاکستان نے پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور 6 انفرادی تمغے اور دو یورپی ریکارڈز قائم کیے،2024میں پاکستانی ٹیم نے یورپین ایف ٹی آر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور 14 انفرادی تمغوں کے ساتھ دو مزید یورپی ریکارڈز بھی بنائے۔

 یہ کامیابیاں میرٹ پر مبنی ٹیم سلیکشن، نظم و ضبط، لگن اور مسلسل محنت کی عکاس ہیں جو پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر بلند کر رہی ہیں ،آرمی چیف کے اعتماد، تعاون اور حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی ٹیم اپنا مشن جاری رکھے گی تاکہ وطن کا نام مزید روشن ہو

>