ایک نیوز(چودھری اشرف)پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی ،انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔
کمنٹری پینل میں الیسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس، ڈومینک کارک،جے پی ڈومینی، مائیک ہیز مین ، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان بھی کمنٹری کریں گے، دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا سٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔
پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی، اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید ، علی یونس،عقیل ثمر ، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں، ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہونگی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا،پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل طور پر اردو کمنٹری کے ذریعے ہم اپنے ُپرجوش شائقین کے بہت قریب پہنچ سکیں گےجن کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔
rn