ایک نیوز:نواز شریف کا علاج کی عرض سے لندن جانے کا امکان ہے، صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کا 12 اپریل کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے،وزیراعظم شہباز شریف 10اپریل کو دورہ بیلاروس کے بعد لندن پہنچیں گے ،شہباز شریف دورہ لندن میں نواز شریف اور پارٹی کے دیگر راہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میاں نواز شریف کو لندن میں چیک اپ کا مشورہ دیاہے، میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے گزشتہ روز میاں نواز شریف کا طبعی معائنہ کیا تھا ،طبیعت ناسازی پر ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ میاں نواز شریف کو بیرون ملک سفر سے روکا تھا۔
میاں نواز شریف کا لندن میں علاج کی غرض سے 2 ہفتے قیام بتایا جا رہا ہے،نواز شریف کے ہمراہ فیملی کے دیگر افراد بھی لندن جائینگے۔
نواز شریف عیدالضحیٰ خاندان والوں کے ساتھ لندن میں منائینگے، بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے لندن جائیں گی اور امکان ہے کہ وہ بھی بڑی عید لندن میں ہی منائیں گی۔