ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عمان کی ہاکی ٹیم 4میچزکیلئےلاہور پہنچ گئی

اسلام آباد میں گیارہ اور بارہ اپریل کو میچز طے ہیں عمان کی ٹیم آج شام ٹریننگ کرے گی

06 April 2025
oman,hockey,team,pakistan

ایک نیوز:عمان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر پی ایچ ایف حکام نے استقبال کیا۔

عمان کی ٹیم پاکستان جونیئر کے ساتھ چار میچز کھیلے گی، دو میچز لاہور اور دو اسلام آباد میں ہوں گے ،لاہور میں پاکستان جونیئر اور عمان سینئر ٹیم کے درمیان میچز آٹھ اور نو اپریل کو شیڈول ہیں۔

اسلام آباد میں گیارہ اور بارہ اپریل کو میچز طے ہیں عمان کی ٹیم آج شام ٹریننگ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغازہو رہا ہے۔

پی سی بی کیجانب سے شائقین کرکٹ کے لئے قذافی سٹیڈیم کے تمام میچز کے لئے داخلہ فری ہو گا،آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا،قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گا۔

 میچ صبح ساڑھےنو بجے شروع ہوگا ،قذافی سٹیڈیم میں دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 11 اپریل کو صبح 9.30 شروع ہوگا ،قذافی سٹیڈیم میں تیسرا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان 13  اپریل کو  دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ۔

>