ویب ڈیسک:امریکی شہریوں نے کیلے کے چھلکے نما ٹوپی پہن کر عالمی ریکارڈ بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق میسوری کے ایک عجائب گھر نے کیلے کے چھلکے جیسی ٹوپیوں والے 309 افراد کو اکٹھا کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا،سینٹ لوئس کے سٹی میوزیم نے کیلے کی ٹوپیاں پہننے والے سب سے زیادہ لوگوں کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
گینز ورلڈ ریکارڈز کا ایک آفیشل جج سائٹ پر موجود تھا اور اس نے تصدیق کی کہ میوزیم نے 309 شرکا کیساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
میوزیم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم نے کیلے کی ٹوپیاں پہننے والے 309 شرکاء کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز قائم کرنے کیلئے دوستوں کا ایک گروپ اکٹھا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ریکارڈ کو ایکسپلور سینٹ لوئس، سلیلوم سینٹ لوئس، راستا امپوستا ملبوسات اور یقیناً آپ یعنی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی مدد کے بغیر نہیں بنا سکتے تھے۔