ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ملکی ترقی کو انتشار سے روکنے والے بری طرح ناکام ہوں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ترقی اور امن ہے

05 April 2025

ایک نیوز:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبا ل نے کہا ہے  کہ  جو لوگ پاکستان کی ترقی کو انتشار سے روکنا چاہتے ہیں بری طرح ناکام ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے فیض احمد فیض پارک  نارووال میں 3 روزہ جشن بہاراں فلاور فیسٹیول افتتاح کر دیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا  پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ترقی اور امن ہے ، ہم جب بھی حکومت میں آئے ترقی کے لئے کام کیا ، ہم نے ملک کے اندر نفرت کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا ، ہمارے مخالفین نے 4 سال میں سوائے نفرت کی سیاست گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، پورے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بند کر دئیے۔

انہوں  نے کہا کہ یکم اپریل 2022 کو پاکستان اندرونی طور پر ڈیفالٹ کر چکا تھا ، اس کے11 روز بعد عدم اعتماد ہوا اور ہماری حکومت آئی ، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ، شب و  روز محنت کا نتیجہ ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے ، بدقسمتی سے کچھ سیاسی  و   مذہبی جماعتیں سوائے لوگوں میں نفرت انتشار پیدا کرنے کے کوئی اور کام نہیں کر رہی  ہیں۔

وفاقی وزیر نے  کہا قو کا فرض ہے کہ ہر اس آواز کو رد  کریں  جو ملک کے اندر تقسیم   ،نفرت انتہا پسندی پیدا کرتی ہے ، ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے ، کسی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی جہاں انتہا پسندی اور دہشت گرد ہوتے ہیں ، پاکستان کے دشمن پاکستان کی کامیابی سے بوکھلا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا  بلوچستان کے اندر حکومت وہاں کی معدنیات ترقی کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے ، انشاءاللہ اگلے 5 سے 7 سال میں بلوچستان کو اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل ہو گی ، اسی وجہ سے جو ملک دشمن ہوتے ہیں انہوں نےبلوچستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات کو شروع کیا ہے ،لیکن پاکستان کی بہادر مسلح افواج  ہمارے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دہشت گردی مقابلہ کر رہی ہے۔

احسن اقبال  نے مزید کہا  کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پوری حکومت مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس دہشتگردی کی جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، پولیس اور  سکیورٹی  کے ادارے اپنے کردار ادا کر رہے ہیں ، ہم پاکستان کو دوبارہ اسی طرح امن لوٹیں گے جس طرح 2017،18 دہشتگردی کو ختم کرکے امن پیدا کیا تھا ،ان کا مزید کہناتھا کہ   پاکستان کا عظیم مستقبل ہے ، جو لوگ پاکستان کی ترقی کو انتشار سے روکنا چاہتے ہیں بری طرح ناکام ہوں گے۔

>