ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس :عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کا دو رکنی بینچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا

05 April 2025
imran khan

 ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

 جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کا دو رکنی بینچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 عدالت نے سپیشل پراسکیوٹرز کو دلائل دینے کے لیے طلب کررکھا ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی این ایف سی اجلاس نہ بلانے پر وفاقی حکومت کو دھمکی

خیال رہے کہ جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور ،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے ’ایکس‘ کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں ہیں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8 اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف بھی دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سات اپریل کو سماعت کرے گا ،عدالت نے نظر بندی کی سیکشن تین کو معطل کررکھا ہے ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے کیس میں جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواستوں پر پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا ۔

نظر بندی کے سیکشن3کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے ،درخواست گزار زنیب عمیر کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہونگے

>