ویب ڈیسک:انڈین فلم نگری کےمشہور اور معروف اداکار سلمان خان کی حال ہی میں ریلز ہونے والی فلم ’’ سکندر‘‘ نے دنیا بھر سے5دنوں میںصرف170کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر فلاپ تصور کی جارہی ہے ،مداحوں کا بھی کہنا ہے کہ کہ فلم نے کوئی خاص کاروبار نہیں کیا جیسے سلمان خان کی پہلے کی فلمیں کرتی تھیں،دوسری جانب کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔
یہ فلم تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دے گی،فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے،سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت کرنے میں کچھ حلقے سرگرم ہیںجس کا کہنا تھا کہ فلم 100کروڑ بھی نہیں کمائے گی۔
سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں برس ریلیز والی دیگر فلموں کے بزنس کے لحاط سے 5 ویں نمبر پر آگئی ہے،کمائی کے اعتبار سے چھاوا، ایل 2، سان کرانتی اور گیم چینجرز اس وقت بھی فلم سکندر سے کہیں آگے ہیں۔
تاہم پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران یہ فلم چوتھے نمبر پر آجائے گی اور 300 کروڑ تک کا بزنس کرپائے گی،اگر فلم سکندر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر بھی جائے تب بھی سلمان خان جیسے سپر سٹار کے لیے یہ لمحہ فکر ہوگا۔
rn