ایک نیوز:پنجاب کے تھیٹرز کلچر میں فحاشی کا خاتمہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے تھیٹر ز کی مانیٹرنگ اور دیگر اختیارات ضلعی انتظامیہ سے لیکر محکمہ انفارمیشن پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے تھیٹرز میں فحاشی کے خاتمے کےلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کئے گئے، پنجاب میں تھیٹرز، ڈراموں کے نام پر فحاشی پھیلائی جارہی ہے ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بہت جلد انتظامات ضلعی انتظامیہ سے لیکر محکمہ انفارمیشن کو مل جائیں گے، اس پر کام جاری ہے