ایک نیوز: ذرائع کے مطابق نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر 77 ہزار عازمین کا حج سے محروم ہونیکاخدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے تحت 70 ہزار پاکستانی عازمین حج کا معاملہ، وزیراعظم کی قائم کردہ 3رکنی انکوائری کمیٹی کا کام جاری ،تین رکنی کمیٹی نے وزارت مذہبی امور سے ابتدا کردی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن کی طلبی، معاملے پر بریفنگ اور مؤقف لیا گیا، اگلے مرحلے میں نجی ٹورز آپریٹرز سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے معاملے کو نجی ٹورز آپریٹرز پر ڈال دیا، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12 ہزار 500 کی بکنگ کرائی گئی ،نجی حج آپریٹرز کی وجہ سے 77 ہزار عازمین حج سے محروم ہوسکتے ہیں،سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی تھی، پرائیویٹ حج آپریٹرز ،سعودی وزارت ، پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا،حکومت نے ٹور آپریٹرز کو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دی تھی، سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولیات سے متعلق بکنگ کی ڈیڈ لائن 14 فروری رکھی تھی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی پالیسی پر عمل کیوں نہیں ہوا؟کمیٹی 3 روز میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی ،وزارت کے موقف کے بعد نجی ٹورز آپریٹرز سے استفسار کیا جائے گا، نجی ٹورز آپریٹرز درخواستوں کی تاخیر سے اجازت دینے پر وزارت پر نالاں ہیں۔