ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملےجاری،مزید30فلسطینی شہید

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہرروز100بچے شہید ہورہے ہیں

06 April 2025
gaza,isreal,america,died,phalistine

ایک نیوز:اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملےجاری ہیں،حملوں میںمزید30فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے غزہ میں گھروں کونشانہ بنایا، درجنوں زخمی، اسرائیل ٖفوج نے غزہ سٹی کے علاقے شجائیہ میں زمینی آپریشن شروع کردیا، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہرروز100بچے شہید ہورہے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کی ایمبولینس پرفائرنگ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، اسرائیلی فوج نے14مارچ کو15طبی کارکنوں کوشہید کیاتھا ،غزہ میں شہدا کی تعداد50 ہزار669ہوگئی ہےجبکہ ایک لاکھ15ہزار 225 زخمی ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے یمن پر حملے جاری ہیں،امریکا کے یمن کے شہر صعدہ پر حملے، ایک شہری شہید،4زخمی ہو گئے،امریکا نے صعدہ شہر میں 4مقامات پر بمباری کی ، عرب میڈیا کے مطابق امریکی طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کےخلاف بڑا مظاہرہ ہوا۔

امریکی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کاقتل عام بند کرے،غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کوامریکی پشت پناہی حاصل ہے،سکیورٹی فورسز نے مظاہرین میں شریک افراد پر کر یک ڈاؤن کیا ،امریکی شہری فلسطینی پرچم تھامے اسرائیل کےخلاف احتجاج میں شریک تھے۔

 

>