ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سرکاری کوٹے پر90ہزار حاجی سعودی عرب جائینگے:وفاقی وزیر

حج انتظامات دیکھے ،حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں

06 April 2025
hajj,saudia arab,pakistan,yousaf

ایک نیوز:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا حج تیاریوں سے متعلق حاجی کیمپ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سرکاری حج کے تحت90ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے ،بچ جانیوالی رقم کو حجاج کو واپس کردیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ گیا ،وہاں حج انتظامات دیکھے ،حجاج کو فراہم کردہ سہولیات بھی دیکھیں ،سعودی عرب کے حج کے وزیر سے بھی ملاقا ت ہوئی،8اپریل سے حج کے لیے ٹریننگ کا ایک اور سیشن شروع ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حج سیزن ،سعودیہ کی پاکستان سمیت 14ممالک پر ویزہ پابندی

سردار محمد یوسف نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ،ویکسینیشن سے متعلق حجاج کو بتارہے ہیں ،ملک بھر سے فلائٹ آپریشن کے لیے خصوصی ڈیوٹی لگائی جائیں گی 29 اپریل سے ممکنہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع ہو جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ شارٹ ٹرم 11 لاکھ 50 ہزار جبکہ لانگ ٹرم 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگا، بھیک کے معاملے میں جو بھی ڈی پورٹ ہوا سخت کارروائی کی گئی ،حج سے قبل پہلے بھی عمرہ ویزہ بند کر دیئے جاتے ہیں،بجلی کمی عام عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے ایک سال کے عرصے میں مہنگائی کم ہوگئی ہے ۔

>