ویب ڈیسک:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا گیا ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔
ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی ہوا کرے گی۔