ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

نیشنل والی بال چیمپئن شپ: واپڈا اور پی اے ایف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے نیوی کے خلاف 0-3سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی

09 April 2025

ایک نیوز:54ویں نیشنل سینیئر والی بال چیمپین شپ،دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی ٹیم ٹائٹل کے دوڑ سے باہر  ہوگئی ، واپڈا اور پاکستان ایئر فورس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیمپئن  شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان  آرمی کو 0-3سیٹس شکست  دے دی، پاکستان ایئر فورس کی کامیابی کا سکور پچیس سترہ، پچیس تئیس اور پچیس سترہ رہا۔

 دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے نیوی کے خلاف 0-3سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی،واپڈا نے پچیس سترہ، پچیس اکیس اور پچیس بیس سے کامیابی حاصل کی۔ 

خیال رہے کہ چیمپئن  شپ کا فائنل کل جمعرات کو واپڈا اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

>