ایک نیوز:ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کل بانی چیئرمین سے ملاقات کی تفصیلات بتائی، بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کی گئی گفتگو پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے بھی سلمان اکرم راجہ کی بیرسٹر گوہر کیساتھ ناروا رویا رکھنے کی مذمت کی، بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کا پیغام بھی پارلیمانی پارٹی کو پہنچایا۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات حکومت کیساتھ ختم ہوئے ہیں جبکہ ہمارے راستے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کیلئے کھلے ہیں۔