ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپشاور زلمی کو شکست دیدی

کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80رنز سے شکست دی

12 April 2025
psl,peshahwer,zalmi,quetta,qladiators

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ ٹین کے آج پہلے میچ میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80رنز سے شکست دے دی۔

قبل پشاورنے ٹاس جیت کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو 217رنز کا ہدف دیا مگر پشاورزلمی 16اوورز میں 136رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کیجانب سے صائم ایوب 50رنز بنا کر نمایاں رہے،کوئٹہ کیجانب سے سعودشکیل نے 59جبکہ فن یلن نے 53رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

کوئٹہ کیجانب سے سعودشکیل نے 59جبکہ فن یلن نے 53رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، سکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔
پشاور زلمی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برینت، مچل اون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10:کراچی کنگزکے کھلاڑی لٹن داس کو انجری ،ایونٹ سے باہر 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈمیں فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس، سعود شکیل (کپتان)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمی سن، ابرار احمد، محمد عمر، عثمان طارق شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو8وکٹوں سے شکست دی تھی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔
پی ایس ایل میں آج دوسرامیچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کے ایونٹ میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گے،آج تیسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،یہ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا، کراچی کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ ملتان کی قیادت کے فرائض محمد رضوان انجام دینگے۔

 

>