ایک نیوز:پی ایس ایل 10میں کراچی کنگزکے کھلاڑی لٹن داس انجرہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس انجری کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 سے باہر ہو گئے، جمعرات کے روز پریکٹس سیشن کے دوران لٹن داس کے دائیں انگوٹھے پر چوٹ لگی تھی،تفصیلی سکین میں بال کی ہڈی جیسا فریکچر سامنے آیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل ٹین:میچز سے قبل اسلام آباد اورزلمی کوبڑا دھچکا،مین پلئیرز باہر
rnٹیم نےآسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر بین میکڈرموٹ کو بنگلا دیش کے لِٹن داس کی جگہ شامل کیا ہے، جنہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹین کے میچز پورے آب وتاب سے جاری ہیں،ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد نے لاہور کو 8وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے، پشاور زلمی 2017، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 2019 ، کراچی کنگز 2020 ،ملتان سلطانز 2021 میں چیمپئن بنی۔