ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان سپر لیگ 10:آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامقابلہ لاہور قلندرزسے ہوگا  

میچ رات آٹھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

13 April 2025
psl, lahore,quetta,match

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ آج راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ رات آٹھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، لاہور قلندرز ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں دفائی چیمپین اسلام اباد یونائٹڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم نے پشاور زلمی کے خلاف 80 رنز سے کامیابی سمیٹ رکھی ہے ۔
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اب تک 18مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے، دونوں ٹیموں نے نو، نو میچز جیت رکھے ہیں۔ 
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل میں دو میچز کھلیے گئے تھے،پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور  زلمی کو80رنز سے ہراد دیا تھا،راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔
کل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی تھی،کراچی کنگز نے235رنز کا ہدف آخری اوور میں6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو4وکٹوں سے ہرایا تھا۔

>