ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

لاہورقلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے

15 April 2025

ویب ڈیسک:پی ایس ایل سیزن 10 ، لاہورقلندرز  نے  کراچی کنگز کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے  میچ میں لاہور قلندرز کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نےکراچی کنگز کیخلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے  فخر زمان  نے76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 رنز بنائے،  محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز  بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا،جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ  پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے مقابلے میں کراچی کنگز کا پلڑا  بھاری ہے،  کراچی اور لاہور اب تک 19 مرتبہ مدمقابل آچکے  ہیں،  جبکہ  کراچی کی ٹیم کو 13 میچز میں  فتح یاب ہو چکی  ہےاور لاہور قلندرزکو 6میچز میں کامیابی ملی  ہے۔    

>