ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سونے کی قیمت نئی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی 

چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کے اضافے سے 3460 روپے ہوگئی

16 April 2025
gold,silver,price,national,tola,gram

ایک نیوز:بین القوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ 
فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
 دس گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 86 ڈالرز اضافے سے 3310 ڈالرز فی اونس ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کے اضافے سے 3460 روپے ہوگئی۔    
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600رو پے کا اضافہ ہواتھا،سونے کی نئی قیمت 600روپے اضافے کے بعد 3لاکھ 39ہزار 400روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی تھی۔ 
10گرام سونا 514روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 90ہزار 980روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میںسونا 6ڈالر اضافے کے ساتھ 3ہزار 224 ڈ ا لر فی اونس کا ہوگیا تھا۔ 

>