ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ٹی آئی والوں نے ڈیل کیلئے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں،فیصل واؤڈا

آرمی چیف اور شہباز شریف ملکر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں

16 April 2025

ایک نیوز:سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے ڈیل کیلئے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایک نیوز کے پروگرا م ریڈ زون فائلز ود فہد حسین  میں دوران گفتگو سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا اوورسیز پاکستانی  کنونشن میں آرمی چیف جنرل  سید عاصم منیر  کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اوورسیز پاکستانی کنونشن میں آرمی چیف چار ج بھی تھے اور انچار ج بھی  تھے،اوورسیز پاکستانی کنونشن میں آرمی چیف کا کنٹرول اور کمان نظر آرہی تھی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کبھی لکھی ہوئی تقریر نہیں کی،کاش آرمی چیف جیسا کو ئی بندہ سیاسی جماعتوں میں بھی ہوتا،اگر ایسا ہوتا تو ملک کہیں سے کہیں پہنچ جاتا،آرمی چیف نے سوشل میڈیہا کو شیطان کہہ کر مخاطب کیا،آرمی چیف چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم شہباز شریف بہت سمارٹ آدمی ہیں،آرمی چیف اور شہباز شریف ملکر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں،جمہوریت کے تسلسل کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے،وزیراعظم اور آرمی چیف ہر لحاظ سے ایک پیچ پر ہیں،وزیراعظم سمجھتے ہیں آرمی چیف بہت اچھا پرفارم کررہیں ہے ، ملک میں معاشی استحکام کا کرڈٹ بھی آرمی چیف کو جاتا ہے آرمی چیف  کی پرفارمنس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو بھی جاتاہے ، اگر فوج کو ہٹا دیا جائے توملک ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کوئی یہ کہے کہ مجھے اسٹبلشمنٹ نے سینیٹر بنوایا ، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں ، میں نے  سینیٹر بننا تھا بن   گیا ،مجھے کسی کی پرواہ نہیں  ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی  ٹی آئی  نے ماضی میں بہت غلط فیصلے کیے،عمران خان  ابھی جیل میں رہیں گے،وہ جلد علی امین گنڈا پور کی چھٹی کرادیں گے،پی ٹی آئی والوں نے ڈیل کیلئے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں،پاکستان واپس اپنے ٹریک پر آگیا ہے، ایم کیوایم طرز پر پی  ٹی آئی میں تبدیلی آئی ہے،پی ٹی آئی پاکستان بنانے کی تیاری ہو  چکی ہے ، پی ٹی آئی میں اختلافات مزید بڑھیں گے ، امریکی وفد نے بانی سے متعلق  کوئی بات نہیں کی،پاکستانی امریکیوں نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ روک دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  75سال سے  ہائبرڈ  نظام چل رہا ہے ، فوج کے تو پاکستان ہے ، پاکستان ہے تو  جمہوریت ہے ، جمہوریت نے دیا ہی  کیا سوائے اس کے  کل کے ٹھگ آ ج کے ساہوبن گئے ، ہائبرڈ  اسٹیٹ اس کو کہتے ہیں جو آئین کے مطابق چل  رہی ہو،  نظام میں تبدیلی اس وقت ہی آئے گی جب اچھے لوگ سامنے   آئیں گے،   کسی بھی سیاستدان کے پاس پلان آف ایکشن نہیں  ہے۔

>