ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی یو اے ای کے وزیر مملکت برائے دفاع سے ملاقات

اے ای کی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

16 April 2025

ایک نیوز:آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے یو اے ای کے وزیر مملکت برائے دفاع  اور  چیف آف اسٹاف یو اے ای آرمڈ فورسز سے ملاقات  کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا،ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال  ہوا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یو اے ای کی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین  پیش کیا۔

>