ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشاورتی گروپ برائے تذویراتی استحکام کا 15 واں دور مکمل ہوگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک روس مشاورتی گروپ برائے تذویراتی استحکام کا 15 اجلاس اسلام اباد میں منعقد ہوا ، ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری برائے آرمذ کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ طاہر اندرابی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ، جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے امور خارجہ ایس اے رائبکوف نے کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے وفود نے بین الاقوامی سلامتی ،علاقائی و عالمی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، دونوں ممالک نے آرمز کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی۔
پاکستان اور روس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا،کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ آئی اے ای اے ل،کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن کے حوالے سے بھی بات چیت کی، خلا،بین الاقوامی انفارمیشن سکیورٹی اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ،عسکری مقاصد کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے اہم امور پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پر اظہار اطمینان کیا، دونوں ممالک نے دو طرفہ اور عالمی پلیٹ فارم پر روابط برقرار رکھنے اور مشاورتی گروپ کی کا سولہواں اجلاس آئندہ برس ماسکو میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔