ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

غزہ میں اسرائیلی بربریت  جاری ، مزید 25افراد شہید

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہوگئی

17 April 2025

ویب ڈیسک:اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24گھنٹوں  کے دوران اسرائیلی حملوں سے مزید  25 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2فلسطینیوں کو شہید کر دیا، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 16 ہزار 343 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی، اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ غزہ کےعلاقوں کو سکیورٹی زونز کا نام دیا گیا ہے۔

کاٹز نے حماس کیخلاف  دباؤ کیلئے خوراک کی غزہ میں ترسیل روکنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی واضح ہے کہ کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی۔

>