ایک نیوز: پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب نے ایونٹ کی تفصیلات بارے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل والی بال چیمپئن شپ چار اپریل سے واہ کینٹ میں شروع ہوگی، جس میں آرمی، واپڈا سمیت چودہ ٹیمیں شریک ہوں گی، سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے لیے بھارتی ٹیم نے بھی کنفرمیشن دے دی ہے، تھآئی لینڈ، اومان، ایران، کوریا، بلغرایہ، قازقستان کے پروفینشل کھلاڑی لیگ میں کھیلیں گے۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقیسم کیاگیاہے، راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ہونےوالی چیمپئن شپ کا فائِنل دس اپریل کوکھیلا جائے گا، اس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والےکھلاڑیوں کو آئندہ انٹرنیشنل ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کریں گے۔
چودھری محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلینڈر میں اس بار بہت ایونٹس ہیں، جن کی تیاری کے لیے ایرانی کوچ ریحان محمدی سمیت جونیئر اور سینئرٹیموں کے لیے تین غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، انٹرنیشنل سطح پر پاکستان والی بال ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کریں، اس کے لی بہت زیادہ محنت اور پرفارمنس دینا پڑے گی ، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت کے ساتھ سپانسرز کی زیادہ توجہ چاہئے ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہماری ویمنز ٹیم کے ساتھ مینز ٹیموں کےکیمپ میں معاونت کی ہے، اب امید کرتے ہیں کہ انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے اخراجات میں بھی ہمارا وہ کچھ ہاتھ بٹائیں گے۔
rn