ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعظم عیدکے بعد بیلاروس کا دورہ کریں گے

ٹریکٹر انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور ہوگا

29 March 2025

ایک  نیوز: ذرائع   کے مطابق وزیراعظم کا 10 اور 11 اپریل کو بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ متوقع ہے۔

 ذرائع   کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کے بعد بیلاروس کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم کا 10 اور 11 اپریل کو بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ متوقع   ہے۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ    شہباز شریف کی بیلاروسی صدر لوکاشینکو سے ملاقات ہوگی، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مذاکرات ہوں گے، ٹریکٹر انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور ہوگا۔ 

یاد رہے کہ  نومبر 2024 میں بیلاروسی صدر نے  پاکستان  کا دورہ کیا تھا۔ 

rn
>