ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنما ؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی امور کے حوالے سے پنجاب سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ پر بھر پور اعتما کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤ ں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں با اختیار ہو گی، عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہئے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہئے دے سکتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کی ذمہداریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی ائی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
دوسری جانب خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا ، انہوں نے کہا خالد خورشید پر اعتماد ہے اس نے سوچ سمجھ کر تعیناتی کی ہو گی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے بیرسٹر گوہر سمیت وکلاء رہنماء عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے۔