ایک نیوز: پاک عمان ہاکی سیریز ، پاکستان نے پہلے میچ میں عمان کو شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ٹیم نے 3کے مقابلے 4گول سے کامیابی اپنے نام کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سفیان نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ محمد احمد نے ایک گول کیا ، عمان کے محمد عاشور ، فیصل اواد اور اسامہ رمضان نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ پاکستان جونیئر اور عمان کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔