ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

محسن نقوی کا قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو  ورلڈ کپ   کیلئے  بھارت نہ بھیجنے کا اعلان 

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  کیلئے انعام کا اعلان کیاہے

19 April 2025

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئر مین   پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی  نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی  ، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر  ٹیم کو مبارکباد دی،ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  کیلئے انعام کا اعلان کیا۔

چیئر مین  پی سی بی محسن نقوی  نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  خواتین کھلاڑی ایک ٹیم کی طرح کھیلیں اور 5 میچز میں فتح حاصل کی،  پاکستان کی ویمنز  پلیئرز  نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا،امید ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں ایسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

بعد ازاں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے،ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  ویمنز ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہوکرکھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملےگا یہ اُن کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمنز ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں، اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے، عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔

محمد رضوان ناراض دکھائی دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ، اس سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔

>