ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6خوارج جہنم واصل،جبکہ 4زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج واصلِ جہنم فائرنگ میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔