ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے اس بھارتی چال کا بروقت اور بھرپور جواب دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان نے عملی اقدامات کے تحت اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے بند کر دی ہیں، جس کی بازگشت آج بھارت کے تمام اخبارات کی سرخیوں میں سنائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر قسم کی تجارت بند کر دی گئی ہے، حتیٰ کہ کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی تجارت ممکن نہیں رہی، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث بھارت میں ہوائی سفر مہنگا ہو چکا ہے، پروازیں منسوخ یا لمبے روٹس پر منتقل ہو گئی ہیں، بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک فوج اور قوم مکمل طور پر پرعزم ہے، اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ایف آئی آر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کی ایف آئی آر صرف 10 منٹ میں درج کر دی گئی، جو اس واقعے کو مشکوک بناتی ہے، بھارت کی یہ کوشش دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور عالمی سطح پر اس کی سبکی ہو رہی ہے، بھارت جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں ایک بار پھر سبقت حاصل ہوئی ہے، اور ہم ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔