ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی کمزوریاں چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی، یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے، وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آپ سب کومبارکبادپیش کرتاہوں، پیپلزپارٹی اورن لیگ کےدرمیان ایک معاہدہ ہواہے، معاہدے پر دونوں جماعتوں کے دستخط موجود ہیں، یہ ممکن نہیں ہوتا اگر پیپلزپارٹی کے جیالے میدان میں نہ ہوتے، 2مئی کو اجلاس ہے اس مسئلہ کوہم ختم کریں گے، یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کریں گے، وعدہ کیا تھا ہم سندھ کو بچائیں گے، سندھ کو خطرات سے بچا دیا ہے، یہ آپ کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ پرحملہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کاواقعہ ہوا، مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کےواقعہ کی ہم نے مذمت کی، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے یکطرفہ فیصلہ کیا، دریائے سندھ ہمارا ہے اور اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون،پاکستان کےعوام بہادرلوگ ہیں ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکہ نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اورمحافظ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 4 صوبے 4بھائی ہیں مودی کومنہ توڑجواب دیں گے، ہماری جدوجہد جاری رہےگی جب تک بھارت فیصلہ واپس نہیں لیتا، ہم وزیراعظم شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑےہیں، مشکل وقت میں وفاق کی آوازبنیں گے، پورے پاکستان کو ایک ہو کر ان کامقابلہ کرنا پڑے گا، مودی کی کوششیں ناکام ہوں گی۔