ایک نیوز:پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بلائنڈ ویمنز کرکٹ سیریز کےپہلے میچ میں پاکستان کی بلائنڈ ویمنز ٹیم نے آسٹریلوی بلائنڈ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
میزبان آسٹریلوی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 158 رنز سکور بنائے جواب میں پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 19.2 اوورز میں تین وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 44، نیشا بخش نے 36 اور عیشا فیصل نے 18 رنز بنائے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا میچ کل اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔