ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی، ملا قا ت میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔
وفاقی وزیر خزانہ کا اجلاس کی سائیڈلائن ملاقات میں سٹاف سطح معاہدے پر اظہار تشکر ،وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے بارے آگاہ کیا، ٹیکس نظام،توانائی،سرکاری ملکیتی اداروں اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کیجانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، وزیر اعظم شہباز شریف کیجانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا، وز یر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے بھی ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمعمولی اضافہ
وزیر خزانہ نے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی، وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ،ٹیکس ، تو نا ئی ، نجکا ر ی،سرکاری اداروں ،پینشن اور قرضوں کے نظام کے شعبوں میں جاری اصلاحات کو اجاگر کیا۔
وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا، کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی مدد سے آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے پر بات چیت ہوئی۔