ایک نیوز:پی ایس ایل 10میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں،آج لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا،میچ رات 8بجے قدافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روزپی ایس ایل10کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی تھی۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا،پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن پتوں کیطرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 17 اوور میں 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا اور2اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
پوائنٹس ٹیبل پراسلام آباد یونائیٹڈ 10پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پو ا ئنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز3میں کامیابیوں کے بعد بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔