ایک نیوز:امریکی صدرٹرمپ نے اگلے ہفتے سعودی عرب ، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورہ کی تصدیق کر دی۔
ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک سعودی عرب ، قطر اور یواے ای کا دورہ کرینگے ،ٹرمپ ایسے وقت میں دورہ کر رہے ہیں جب اسرائیلی فوج غزہ پر نئے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون میں سٹاف افسروں کی تعداد میں 20فیصد کمی کر دی گئی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا نیشنل گارڈ اور فوج میں جنرل افسران کی تعداد میں بھی کمی کا حکم ہے۔
جنرل اور فلیگ افسروں کی تعداد میں کمی کا مقصد فوج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے،فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کیلئے امریکی فوج میں بےکار ڈھانچے ختم کرنا ضروری ہیں۔