ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی خاتون نے 38،162 چمچ جمع کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

کیمی پول ڈیوین پورٹ میں واقع Mississippi Spoon Gallery کی مالک ہیں

05 May 2025

ویب ڈیسک:امریکی ریاست آئیووا میں ایک میوزیم کی مالک کیمی پول نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی چمچوں کی کلیکشن موجود ہے، جس کی تعداد 38،162 ہے۔

کیمی پول ڈیوین پورٹ میں واقع Mississippi Spoon Gallery کی مالک ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کیلئے پرعزم ہوں، اس مقصد کیلئے  2درجن سے زائد رضاکاروں کیساتھ  5 گھنٹے سے زائد وقت میں اپنی کلیکشن کو مکمل طور پر کیٹلاگ کیا ہے۔

فی الحال یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیس وارن کے پاس ہے، جنہوں نے 1990 میں 30،000 ٹی  سپونز جمع کیے تھے۔

 کیمی پول نے وضاحت دی کہ  ان کی  کلیکشن صرف ٹی سپونز پر مشتمل ہے، میرے پاس صدیوں پرانے نایاب اقسام کے چمچ بھی ہیں۔

کیمی پول کا کہنا ہے کہ ان کا میوزیم لوگوں کو نا صرف ان چمچوں کی خوبصورتی دکھانے کیلئے  ہے، بلکہ سلور اسمتھنگ یعنی چاندی سازی کے فن سے آگاہی دینے کیلئے  بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان چمچوں کو آرٹ نہیں سمجھتے، لیکن ان پر جو باریک نقش و نگار بنے ہوتے ہیں، وہ نہایت دلکش ہوتے ہیں، اگر میں یہ ریکارڈ حاصل کر لوں، تو دنیا کو یہ دکھا سکوں گی کہ چمچ بھی فن کا نمونہ ہو سکتے ہیں۔

کیمی پول کو امید ہے کہ جلد ہی انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا باضابطہ اعلان مل جائے گا اور وہ دنیا کی سب سے بڑی چمچوں کے کلیکشن کی مالک کہلائیں گی۔

>