ایک نیوز:ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو وزیرا عظم شہباز شریف نے کینال کے معاملے پر کیے گئے فیصلے سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی متنازع کام نہیں کریں گے،کینال معاملے پر 2مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کینال معاملے پر حکومتی فیصلے کی تعریف کی،انہوں نے کہا جب تک نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تب تک غیر یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا، صوبوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے پہلے کینال پر کام کیوں شروع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو میں وزیرا عظم نے مولانا فضل الرحمان کو کھانے کی دعوت بھی دی ہے۔