ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعظم کا حساس قیمتوں کے اشارئیے   کی سالانہ شرح کم ہونے پر اظہار اطمینان  

ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں

25 April 2025

 ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  حساس قیمتوں کے اشارئیے (sensitive price index ) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے  کہا ہے کہ    2024 میں اسی ماہ، یہ شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعظم  نے حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں ،حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات مل سکیں۔

>