ویب ڈیسک:سونے کی قیمت میں 6ہزار 100روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی نئی قیمت 6100روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
10گرام سونا 5ہزار 232روپے مہنگا ہونے کے بعد 3لاکھ 5ہزار 300روپے فی تولہ پر پہنچ گیا ،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہوکر 3377 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے کے اضافے سے 3482 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔