ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،پاک بھارت کشیدگی اور اب تک کی صورتحال پر مشاورت ہو گی،بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور ہو گا۔
واضح رہے کہ اجلاس کل شام 4 بجے پی ایم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔