ایک نیوز:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا ۔
پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ اور سانگھڑپوسٹ بلمقابل چیری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا ہے،جنگ میں سفید جھنڈا لہرانا شکست تسلیم کرنے کا اشارہ ہوتا ہے،پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ پہلے بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور احمد پور ایسٹ کے علاقے میں، کوٹلی اور مظفر آباد میں تین جگہ فضا سے میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو بلااشتعال اور شرم ناک حملہ ہے اور یہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے۔
میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا ہے لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔
اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغے، سویلین آبادی کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، تصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے بھارت کا پاکستان پر حملہ ’شرمناک‘ قرار دے دیا
سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک جو نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اورتصویروں میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک معصوم بچی جو بلال مسجد شوائی نالہ کے پاس تھی شدید زخمی ہوگئی ہیں اور شوائی نالہ وہ جگہ ہے جہاں کل بین الاقوامی اور قومی میڈیا نے دورہ بھی کیا تھا۔
بھارت کے حملے کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی ایمرجنسی نافذ کرکے سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطل کرکے ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا اور پروازوں کو مختلف ائیرپورٹس کی جانب موڑا گیا ہے۔