ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

اجلاس میں بھارت کے جنگی جنون کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ملک بھر میں بھارتی بزدلانہ کارروائیوں پر اہم بریفنگ دی جائے گی

07 May 2025

ایک نیوز: بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق اجلاس میں بھارت کے جنگی جنون کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور ملک بھر میں بھارتی بزدلانہ کارروائیوں پر اہم بریفنگ دی جائے گی۔ این ایس سی فورم پاکستان کی جوابی حکمت عملی پر غور کرے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملے کوٹلی، احمدپور شرقیہ (بہاولپور)، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر کیے گئے، جن میں سویلین آبادی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ احمدپور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ پر براہ راست حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

پاکستان نے فوری طور پر اپنی ایئراسپیس بند کرتے ہوئے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئراسپیس 48 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی اور اس ضمن میں نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے پرامن رہنے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

>