ایک نیوز:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب محمد بن عبدالرحمن بن جاسم بن جابر الثانی کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
شہبازشریف نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ اداکیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں چھ مقامات پر میزائل حملوں کو بلا اشتعال کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت نے بزدلانہ حملے کیا جس کے نتیجے میں بے گناہ 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور چند مساجد کو نقصان پہنچا،بھارت کی اس جارحانہ کاروائی نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ،بھارتی 5طیارےمارگرائے،انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کواٹر بھی تباہ
ترکیہ نےبھی بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، ترک وزار ت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے شہریوں اور انفراسٹرکچر پر تھے،بھارتی اقدامات نے مکمل جنگ کا خطرہ پیدا کر دیا،ترکیہ نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایران نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، دو دہائیوں بعد خطے میں بدترین فوجی تصادم دیکھ رہے ہیں، ایران نے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔
جرمن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت و پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی روکی جائے، شہریو ں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جرمنی بھارت و پاکستان سے رابطے میں ہے، حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے،حالیہ واقعات مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
جاپانی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک صبر و تحمل سے کام لیں، جاپان کی مذاکرات کے ذریعے خطے میں استحکام کی اپیل ہے۔