ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں مدد کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں کو اب رک جانا چاہئے،دونوں نے ایک دوسرے کا جواب دے دیا ہے تو اب وہ رک سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں،دونوں سے میری بنتی ہے، چاہتا ہوں کہ دونوں میں معاملات سنبھل جائیں،میری مدد کی ضرورت پڑی تو میں موجود ہوں۔