ایک نیوز:پنجاب بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز کرا دیا ہے،اس اقدام کا مقصد کسی بھی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور منظم ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو(1122) صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت فراہم کر رہی ہے، تربیت کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونا ہے۔
ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، طلبہ اور افراد معاشرہ کو زندگی بچانے اور ہنگامی انخلاء کی تربیت فراہم کی گئی ، ایمرجنسی میں خون روکنا،دل کی دھڑکن کو بحال کرنا، ہڈی ٹوٹنے اور گردن کی چوٹ کی فرسٹ ایڈ شامل ہے۔
پنجاب بھر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز pic.twitter.com/01FmKwjH7f
— Nouman Sharif (@sharifnouman85) May 9, 2025
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ معاشرے میں حقیقت کے قریب مشقوں کا مقصد لوگوں کو ہنگامی حالات میں احساس تحفظ فراہم کرنا ہے۔