ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل پرعزم ہے، سفارتی  ذرائع

 پاکستان اور بھارت نے 12 مئی 2025 دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق کیاہے

10 May 2025

ایک نیوز:سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل پرعزم ہے۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق  پاکستان اور بھارت نے 12 مئی 2025 دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق کیاہے ، کئی دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا پیغام پاکستان کو پہنچایا، پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر جنگ بندی پر رضامندی دی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت 7 مئی سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت کے اقدامات نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا، بھارتی ڈرون اور میزائل حملوں نے سکیورٹی  صورتحال کو مزید بگاڑا،  9 اور 10 مئی کی درمیانی شب بھارت نے فضائی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی مسلسل جارحیت کے باعث پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا دفاع کیا، کوئی بھی ملک اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا پاکستان کا اقدام اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کی صلاحیت کا مظہر تھا۔

سفارتی ذرائع  نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے تمام مقاصد حاصل کر لیے، پاکستان نے اپنی سرزمین کا دفاع کیا اور ڈیٹرنس بحال کر دی، بھارت کا "نیا معمول" قائم کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پاکستان بھارت کی بالادستی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت کے اقدامات عالمی قوانین کے تحت جنگی کارروائی کے زمرے میں آتے ہیں، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، جنوبی ایشیا ایک کثیر آبادی والا خطہ ہے، ایسی حرکات ناقابل قبول ہیں۔

سفارتی ذرائع  کا کہناتھا کہ بھارت نے بغیر شواہد پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے 26 اپریل کو غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن کی تجویز دی، بھارت نے تحقیق کے بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، کئی ممالک اور عالمی تنظیموں نے تحمل کا مشورہ دیا، بھارت نے عالمی مشوروں کو نظرانداز کیا، پاکستان نے ابتدا سے عالمی برادری کو بھارتی عزائم سے آگاہ کیا،بھارتی اقدامات نے پاکستان کے خدشات کو درست ثابت کیا۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہناہے کہ   پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل پرعزم ہے، عالمی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر جواب دہ ٹھہرائے، پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، امن کے لیے بھارت کو جارحیت روکنا ہو گی، کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

>