ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل سیزن ٹین کے میچز ملتوی؟

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھار تی ڈرون مار گرایا

08 May 2025
Pakistan, India, tensions, PSL, season, ten, matches, postponed

ایک نیوز :پاک بھارت موجودہ حالات سیکیورٹی خدشات کے سبب پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی اور وزریر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی سی بی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پی ایس ایل10کے بقیہ میچز اور بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول بقیہ4میچز کے انعقاد سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج کا میچ ری شیڈول کرنے کی بھی تجویز زیر غورہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی کراچی منتقلی کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے تاحال ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھار تی ڈرون مار گرایا،سیکیورٹی فورسز کیجانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

سیکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کردیے گئے ہیں۔

 

>