ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سپریم کورٹ :فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل درست قرار

فیصلہ کمرہ عدالت نمبر 4 میں جسٹس امین الدین نے پڑھ کر سنایا

07 May 2025
Supreme Court, Trial, civilians, military, courts, declared, valid

ایک نیوز:سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کا فیصلہ سنا تے ہوئے سویلین کا فوجی ٹرائل کرنے کا فیصلہ درست قراردے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔

 فیصلہ کمرہ عدالت نمبر 4 میں جسٹس امین الدین نے پڑھ کر سنایا ،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی تھی۔

سویلین کا فوجی ٹرائل کرنے کا فیصلہ درست قراردیا ہے،سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانے کی اجازت ہو گی،پانچ ججز نے سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کردیا۔
جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان کا فیصلہ سے اختلاف سامنے آیا،فیصلہ 2،5کی اکثر یت سے سنایا گیا۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ فیصلہ فوری طور پر ویب سایٹ پر اپلوڈ ہو گا ،اپیلیں منظور ،تفصیلی وجوہا ت بعد میں جاری کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے شہدا فاونڈیشن کی اپیلیں منظور منظور کرلیں، انٹرا کورٹ اپیلیں پانچ، دو کی اکثریت سے منظور کی گئیں،بینچ نے ملٹری کورٹس کی کالعدم دی گئی شقیں بحال کر دیں۔

سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی شق 59(4) کو بھی بحال کردیا،سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی 2ڈی ون اور ٹو کو بحال کردیا،اپیلیں منظور کرنے والے ججز میں جسٹس امین الدین خان ،جسٹس محمد علی مظہر جسٹس شاہد بلال،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس حسن رضوی شامل ہیں۔

>