ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اے آر رحمان کی اہلیہ کا اپنی علیحدگی بارےبڑا انکشاف

اے آر رحمان کی اہلیہ کا اپنی علیحدگی بارےبڑا انکشاف

17 March 2025

ویب ڈیسک:آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ نہ کہنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری باضابطہ طلاق نہیں ہوئی ہے، ہم اب بھی میاں بیوی ہیں، بس اب ہم علیحدہ ہوگئے ہیں کیونکہ میں پچھلے 2سالوں سےبہتر نہیں تھی اور میں اے آر رحمان پر اس کے لیے زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہتی تھی لیکن برائے مہربانی مجھے اے آر رحمان کی سابقہ

​​بیوی نہ کہا جائے، میری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سائرہ بانو نے شادی کے29سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اے آر رحمان کی طبیعت ناساز ی پر سائرہ بانو نے ان کی ہسپتال میں عیادت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔

>